Kya Hazate Awaise Qarani Raziyallahu anhu ne apne dandane mubarak tode the ya nahin?

🌹 حضرت اویس قرنی نے اپنے د انت ٹوڑ ے تھے یانہیں ؟ 🌹

🌹🌹 سوال نمبر 1446 🌹🌹
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کی زید کہتا ہے جنگ احد میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا داندان مبارک شہید ہوا جب یہ خبر حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ کو ملی تو انہوں نے نبی کے عشق میں اپنے پورے دندان کو ایک ایک کرکے توڑ دیا ان کو کھانے میں تکلیف ہوتی اسی لیے انہیں حلوا بنا کر کھلایا گیا تب ہی سے لوگ شب برات میں حلوا بناتے اور فاتحہ دلاتے ہیں تو جاننا یہ ہے کی شب برات کی جوفاتحہ ہوتا ہے کس کے نام سے ہوتا ہے برائے کرم اس کا جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں
🌹 سائل🌹محمد رضوان القادری کشی نگر اتر پردیش

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
تصویر یا ویڈیوہرگزسینڈ نہ کریں
🌹👇👇جواب👇👇🌹
حضور مفتی محمد شریف الحق امجد ی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ ،،

یہ روایت بالکل جھوٹ اور افترا ھے کہ جب حضرت اویس قرنی رضی اللہ عنہ نے یہ سنا کہ غزوہ احد میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے د ندا ن مبارک شہید ھوئےتھے تو انہوں نے اپنا سب د انت توڑ ڈ الا اور انہیں کھانے کے لئے کسی نے حلوہ پیش کیا ۔۔
( فتاو ی شار ح بخار ی جلد 2⃣ صفحہ 114 )

مشہور ھے کہحضرت اویس قرنی رضی اللہ عنہ نے جب یہ سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم کا دانت شریف جنگ احد میں شہید ہوگیا تو آپ نے اپنے سارے دانت حضور کی محبت میں شہید کر ڈالے پھر آپ کے لیے اللہ تعالٰی نے کیلا پید ا کیا لیکن تحقیق یہ ھے کہ
یہ واقعہ سراسر من گھڑت اور وضع جہال ہے بعض تذ کرہ کی کتابوں میں اگرچہ موجود ہے لیکن وہ بے د ینوں کی ملا وٹ ہے
فتاوی بریلی شریف میں ہے کہ
ایسی روایت نظر سے نہ گزری اور نہ ہی ایسی روایت ہے
( فتاوی بریلی شریف ص301 )

مشہور ہیکہجنگ احد میں سرور کائنات صلی اللہ علیہ و سلم کے چار دندان شریف شہید ہوگئے تھے تحقیق یہ ھے کہحضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا کوئی دانت شریف مکمل شہید نہ ہوا تھا یعنی جڑسے نہ اکھڑا تھا

بلکہ اس حوالے سے شیخ محقق عبد الحق محدث دہلوی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ سرکار صلی اللہ علیہ و سلم کہ دانت ٹوٹنے کا ہرگز یہ معنی نہیں کہ جڑ سے اکھڑ گیا ہوگا اور وہاں رخنہ پیدا ہوگیا ہوگا بلکہ ایک ٹکڑا شریف جدا ہوا تھا

( اشعة اللمعات شرح مشکوۃ ج4ص515 )

اس حوالے سے حکیم الامت علامہ مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ
حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے داہنی کے نیچے کی چوکڑی کے ایک دانت شریف کا کنگرہ ٹوٹا تھا یہ دانت شریف شہید نہ ہوا تھا
( مراۃ المناجیح ج8 ص107 )

اب رہا سوال یہ کہ شب براءت کی فاتحہ کس کے نام د لا ئی جائے تو اس کے بارے میں حکم یہ ھے شب برات کی فاتحہ حضرت اویس قرنی رضی اللہ عنہ کےنام د لانے میں حر ج نہیں لیکن بہتر یہ ھےکہ یہ فاتحہ جملہ مومنین و مومنات مسلمین ومسلمات اور بالخصوص اپنے اھل خانہ کے نام د لا ئیں اس لئے کہ اس رات روحیں اپنے گھر کوآتی ہیں جیسا کہ حد یث شریف میں ھے 👇

,, عن ابن عباس رضی اللہ عنہمااذا کان یوم العید اویوم الجمعۃ او یوم عاشوراء و لیلۃ النصف من الشعبان تاتی ارواح الاموات ویقومون علی ابواب بیوتھم فیقولون ھل من احد یذ کرنا ,, ھل من احد یترحم علینا ,, ھل من احد یذ کر غربتنا ,,

🌹ترجمہ🌹 حضرت عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ھے کہ جب عید یا جمعہ یاعاشورہ کاد ن یا شب برات ھوتی ھے تواموات کی روحیں آتی ہیں اوراپنے گھروں کے د رواز وں پر کھڑی ھوتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ھے کوئی جو ہمیں یاد کر ے ,, ھے کوئی کہ ھم پر ترس کھائے ,, ھے کوئی کہ ھمار ی غربت کی یاد د لائے ۔۔ ( فتاو ی رضویہ مترجم جلد 9 صفحہ 653 )

نیز شب برات کی فاتحہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نام بھی ضرور شامل کر یں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم حلوہ کو پسند فرماتے تھے جیسا کہ حد یث شریف میں ھے کہ 👇

,, عن عائشۃ رضی اللہ عنھاقالت کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یحب الحلواء والعسل ,,
( ابن ماجہ شر یف صفحہ 238 ,, ابواب الاطعمہ باب الحلواء )

والله اعلم با لصواب

🌹👇 خوش خبر ی👇🌹

اگر آپ اپنی بچیو ں کو امجد ی معلمات اورسند یافتہ امجد ی مفتیہ کی شاگرد ی میں ہاسٹل میں رکھ کرد ینی و د نیاوی تعلیم پڑھاکرعالمہ فاضلہ قاریہ نعت خواں اور مقررہ بناناچاہتے ہیں تو ھم سے رابطہ کر یں ..
☎ 7860867489

🌹 طالب دعا 🌹
معراج احمد مصبا حی برکات نگر مدینة العلماء گھو سی ضلع مئو یو پی ناظم اعلی جامعہ گلشن فاطمہ للبنات

🌹با نی گروپ🌹امجدی مصباحی786 ،اسلامک ، SMS
☎ 7860867489
12 . شعبان المعظم 1441 ھ

Hazrat e Fatima Raziyallhu anha ki paidaish kab hui?

💎حضرت سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہاکی ولادت کونسی تاریخ کو ہوئ؛💎

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
حضرت فاطمہ رضي اللہ عنہا کی ولادت کونسی تاریخ کو ہے ؟ با حوالہ جواب ارسال فرمائیں؛


ا(❤️)_
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎؛
الجواب بعون الملک الوھاب؛
حضور فقیہ ملت مفتی جلال الدین امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ آپ کی پیداٸش کے سال میں اختلاف ہے بعض لوگوں نےکہا کہ جب نبی کریم علیہ افضل الصلوات واکمل التسلیم کی عمر شریف اکتالیس برس کی تھی آپ پیداہوٸیں اور کچھ لوگوں نے لکھا ہے کہ اعلان نبوت سے ایک سال قبل ان کی ولادت ہوٸی


اور علامہ ابن جوزی نے تحریر فرمایا ہے کہ اعلان نبوت سے پانچ سال پہلے جبکہ خانہ کعبہ کی تعمیر ہورہی تھی تب آپ پیداہوٸیں

{📗خطبات محرم صفحہ 263}

خاتون جنت جگر گوشہ بتول سیدہ طیبہ طاھرہ عابدہ زاھدہ حضرت فاطمۃالزہرہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا کی تاریخ پیدائش کے متعلق مدارج النبوۃ مترجم میں بایں طور مرقوم ہے
حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کی چوتھی صاحبزادی سیدہ فاطمۃالزہرہ ہیں سیدہ فاطمہ کی پیدائش ولادت نبوی کے اکتالیسویں سال میں ہوئی اہل سیر کہتے ہیں کہ یہ قول ابو بکر رازی کا ہے اور یہ قول اس کے مخالف ہے جسے ابن اسحاق نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی اولاد کے بارے میں بیان کیا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی تمام اولاد اظہار نبوت سے قبل پیدا ہوئی ہیں بجز حضرت ابراہیم کے اس لئے کہ اس قول کے بموجب سیدہ فاطمہ کی ولادت بعد از نبوت ایک سال بعد میں ہوئی ہے
ابن جوزی نے کہا ہے کہ سیدہ فاطمہ کی ولادت اظہار نبوت سے پانچ سال پہلے ہے مشہور تر روایت یہی ہے
{📘مدارج النبوہ جلد2صفحہ534}
واللہ اعلم؛

ا(🖌)_
کتبـــہ؛
حضرت علامہ محمد اسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی دولھاپور پہاڑی پوسٹ انٹیاتھوک بازارگونڈہ یوپی الھند؛
مورخہ؛16/2/2020)
🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊
رابطہ؛📞9918562794)
ا(🖊)_
🖌المشتــہر فضل کبیر🖌
منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛
ا(🖊)_

Shabe Barat me halwa pakana kaisa hai

🖊شب برات میں حلوہ پکانا کیسا ہے ؟🖊

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

شب برات میں حلوہ کھانا سنت ہے یا مستحب؟

سائل۔ آصف جاوید رضوی

ا(🖊)
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب اللہم ہدایتہ الحق والصواب

واللہ اعلم بالصواب
ا(🖌)__
کتبـــہ؛
*حضرت علامہ مفتی ابوالاحسان محمدمشتاق احمدقادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی
📱رابطہ نمبر 9838501782

شب برات میں حلوہ پکانا ” نہ فرض ‘ نہ واجب ‘ نہ سنت مؤکدہ ‘ نہ سنت غیرموکدہ ‘
بلکہ ————- ! ! !
مباح یعنی پکانا جائز ‘ نہ پکانے پر کوئی عذاب نہیں
مگر یاد رہے کہ
موجودہ دور میں شب برات کے موقع پر حلوہ پکا کرمردوں کو بالخصوص حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ایصال ثواب کرنا اہل سنت کی پہچان ———
اور نہ پکانا نہ فاتحہ دلانا بدمذہبوں کی نشانی ہے
اس لئے حتی المقدور پکا کر ایصال ثواب کریں
اور یہ بھی دھیان رہے کہ
حضور سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کو حلوہ اور شہد بہت پسند تھا جیساکہ بخاری شریف کی صحیح حدیث میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے ” کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یحب الحلوآء والعسل “
لہذا ————- ! ! !
شب برات کے موقع پر حلوہ پکا کر ایصال ثواب کریں

مورخہ؛1/4/2020)
🖊اعلی حضرت زندہ باد گروپ🖊
رابطہ؛📞9918562794)
ا(🖊)_
🖌المشتــہر فضل کبیر🖌
منجانب؛منتظمین اعلی حضرت زندہ باد گروپ محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی بلرامپوری؛

Corona Virus

کرونا سے خطاب

بہت ڈرتا ہوں میں تم سےکرو نا
خدارا میرے پیچھے مت پڑو نا

ہماری جان لےکرکیا ملے گا
کرونا یار ایسا مت کرو نا۔۔۔۔۔۔

کرونا کا جواب

اگر اتناہی تم ڈرتے ہو جناب
خدا کی یاد اب زیادہ کرو نا

چلو چھوڑو گنہ گر ڈر رہے ہو
خدا سے دل سے تم توبہ کرو نا

اگر تم خوف رکھتے ہو خدا کا
غریبوں پر ستم اب مت کرو نا

ہمارے ہی گناہوں کی سزا ہے
معافی مانگو سب توبہ کرو نا

جو دولت جمع تم کرتے ہو لوگو
غریبوں پر کبھی خرچہ کرو نا

عبادت کی تمہیں فرصت نہیں ہے
کبھی مسجد میں بھی جایا کرو نا

نبی کا قول ہے صدقہ دیا کر
یتیموں پر بھی کچھ خرچہ کرو نا

اگر بچنا ہے تم کو وائرس سے
نبیﷺ کی آل سے الفت کرو نا

Sarkar e Ghareeb nawaz kab aur kahan paida huwe aur kahan wafat paye ?

🖊 حضورغریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کب اور کہاں پیداہوئےکب اورکہاں وفات پائے🖊
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے اہلسنّت ان سوالوں کے جواب میں کہ حضرت خواجہ غریب نواز کب پیدا ہوئے اور کہاں پیدا ہوئے اور کب وفات پائے پائے مع حوالہ بتائیں مہربانی ہوگی سائل عمررضارضوی جھارکھند الھند
ا(🖊)____
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
حضورخواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ ٥٣٠ھ میں بمقام سنجرکےعلاقہ سیستان میں پیداہوئے
(📘خطبات اجمیرص٥٥)
حضورغریب نواز رحمۃ اللّٰہ علیہ کاسلسلہ نسب یوں ہیں
خواجہ سید معین الدین حسن بن خواجہ سید غیاث الدین بن خواجہ سید نجم الدین طاہربن سیدعبدالعزیز بن سیدابراہیم بن سید ادریس بن سید امام موسیٰ کاظم بن امام جعفر صادق بن امام محمد باقر بن امام زین العابدین بن حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہم (مراةالاسرار)
(📗بحوالہ خطبات اجمیرص٥٤)
حضرت سیدنا خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ نےاپنی ستانوے برس کی عمر میں پچانوے لاکھ ہندوؤں کو کلمہ شریف پڑھاکر مسلمان کرنے کے بعد کروڑوں فاسق وفاجر مسلمانوں سے توبہ کرانےکےبعدپورے ہندوستان میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دین اسلام کاجھنڈالہرانےکےبعدآخرکارچھ رجب شریف ٦٢٧ھ کواجمیرشریف کی مقدس سرزمین پر اپنی جان اللہ تعالیٰ کےحوالے کرکےہمیشہ کیلئے دنیاسےپردہ فرماگئےبظاہرپردہ فرماگئے لیکن وہ کل بھی زندہ تھے آج بھی زندہ ہیں اور تاقیامت زندہ رہیں گے

(📙خطبات اجمیرص٤٠٢)

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

ا(🖌)_
کتبـــہ؛
محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی بلرامپوری خطیب وامام غوثیہ مسجد بھیونڈی مہاراشٹر
صح الجواب بعون الملک الوھاب
حضرت علامہ محمد اسماعیل خان امجدی رضوی قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی دولھاپورپہاڑی پوسٹ وتھانہ انٹیاتھوک بازارضلع گونڈہ یوپی الھند
مورخہ؛26/02/2020)
🖌المشتــہر فضل کبیر🖌
منجانب؛منتظمین اعلی حضرت زندہ باد گروپ محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی بلرامپوری؛

Part_2

🖊حضورغریب نوازکی تاریخ وجائےپیدائش ووصال سلسلہ نسب وبارگاہ غوثیت میں حاضری🖊
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ علمائے کرم کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے حضور خواجہ غریب نواز کی پیدائش کی تاریخ اور وصال کی تاریخ کیا ہے اور حضور خواجہ غریب نواز جب بغداد شریف گئے تھے تو اس وقت حضور غوث پاک رضی اللہ تعالی عنہ باحیات تھے یا نہیں اور حضور خواجہ غریب نواز کی والدہ کا نام کیا ہے جواب عنایت فرمائیں
ا(🖊)_
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
حضورخواجہ غریب نواز رحمۃ اللّٰہ علیہ ٥٣٠ھ میں بمقام سنجرکےعلاقہ سیستان میں پیداہوئے
(📘خطبات اجمیر ص ٥٥)
والدکی طرف سے آپ کاسلسلہ نسب
خواجہ سید معین الدین حسن بن خواجہ سید غیاث الدین بن خواجہ سید عبدالعزیز بن سید ابراہیم بن سید ادریس بن سید امام موسیٰ کاظم بن امام جعفر صادق بن امام محمد باقر بن امام زین العابدین بن امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہم
(📕مراةالاسرار)
(📗بحوالہ خطبات اجمیر ص ٥٤)
والدہ ماجدہ کی طرف سے سلسلہ نسب
خواجہ سید معین الدین حسن بن سیدہ ماہ نوربی بی بنت سیددواودبن سیدعبداللہ حنبلی بن سید زاہد بن سید مورث بن سید داؤد بن سید موسیٰ جون بن سید عبداللہ مخفی بن سید حسن مثنی بن سیدناامام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہم
(📙خطبات اجمیر ص ٥٥)
حضورخواجہ غریب نواز رحمۃ اللّٰہ علیہ بغداد شریف میں حضورغوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بارگاہ میں حاضر ہوئےاور پانچ ماہ تک بارگاہ غوثیہ سے اکتساب فیض کیا
(📘فیضان غریب نواز ص ١٠)
حضرت سیدنا خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللّٰہ علیہ نےاپنی ستانوے برس کی عمر میں پچانوے لاکھ ہندوؤں کو کلمہ شریف پڑھاکرمسلمان کرنے کے بعد کروڑوں فاسق وفاجر مسلمانوں کو فسق و فجور سےتوبہ کرانےکےبعدپورے ہندوستان میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دین واسلام کا جھنڈا لہرانے کےبعد آخرکار چھ رجب شریف ٦٢٧ھ کواجمیرشریف کی مقدس سرزمین پر اپنی جان اللہ تعالیٰ حوالے کرکےہمیشہ کیلئے دنیاسےپردہ فرماگئےبظاہرپردہ فرماگئے لیکن وہ کل بھی زندہ تھےآج بھی زندہ ہیں اور قیامت تک زندہ رہیں گے
(📗 خطبات اجمیر ص ٤٠٢)

واللہ اعلم بالصواب
ا(🖌)__
کتبـــہ محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی بلرامپوری
خطیب وامام غوثیہ مسجد بھیونڈی مہاراشٹر

ماشاءاللہ بہت عمدہ جواب
الجواب صحیح والمجیب نجیح
حضرت علامہ الطاف حسین قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی مدرس دارالعلوم غوث الورٰی ڈانگالکھیم پورکھری یوپی
مورخہ 01/03/2020


🌴 المشتہر 🌴
محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی بلرامپوری خطیب وامام غوثیہ مسجد بھیونڈی مہاراشٹر

Sage khalu ke bhai se shadi karna kaisa hai?

🌹سگےخالوکےبھائ سےشادی کرناکیسا؟🌹

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
📝 سوال ؛_↓↓↓
حضرت کی بارگاہ میں سوال عرض ھیکہ کوئی لڑکی اپنے سگے خالو کے سگے بھائی سے نکاح کرسکتی ہے یا برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں *_🍃 سائل : محمد ساجد رضا 🍃_*

🏯🏯🏯🏯🏯🏯🏯🏯🏯🏯🏯
“””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””
💗 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ💗

✒ الجواب ؛_↓↓↓
جی ہاں لڑکی اپنے سگے خالو کے سگے بھائی سے نکاح کرسکتی ہے جبکہ اور کوئی مانع نکاح مثلا : رضاعت یا مصاہرت قائم نہ ہو –

[📖 جیساکہ ارشاد خداوندی ہے کہ؛👇🏻
” و احل لکم ما وراء ذالکم “
🖋یعنی؛ محرمات کے علاوہ عورتیں تمہارے لئے حلال ہیں ” اھ
(📚 القرآن پ:4/آیت:24/ سورۂ نساء) *_❣ واللہ تعالیٰ اعلم❣_*

🏯🏯🏯🏯🏯🏯🏯🏯🏯🏯🏯
“”””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””
✍کتبہ؛۔ حضرت علامہ مفتی اسرار احمد نوری بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ النورانی؛
خادم التدریس؛ مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ؛
رابطہ نمبر ؛_📞9756464316
مورخہ؛٢٨/ ٦ /١٤٤١ھ یکشنبہ 23/02/2020
💙 سنی رضوی فقھی گروپ 💙
۔____
(( 🕋 ))__۔

✅الجواب صحیح والمجیب نجیح فقط؛
ابوالفیضان محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی ارشدی عفی عنہ سدھارتھ نگر یوپی انڈیا؛

👇🏻سنی رضوی فقھی گروپ میں ایڈکیلۓ👇🏻
📱9844687869 === 8651378657📲
🏯🏯🏯🏯🏯🏯🏯🏯🏯🏯🏯
“””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””
۔_(( 🌻 ))_۔
🖥 المرتب؛ محبوب رضا صمدانی پٹنہ سیٹی
۔_(( 🌻 ))_۔
🥏 https://wa.me/+918651378657
🏯🏯🏯🏯🏯🏯🏯🏯🏯🏯🏯
“”””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””